Friday November 29, 2024

ابھی تو عدالت نے مختصر فیصلہ دیا ہے , آرمی چیف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرن لیگ کا ردعمل

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ابھی عدالت نے مختصر فیصلہ دیا ہے، تفصیلی فیصلے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے، جھوٹ اور نااہلی کے ڈوبتے ٹائی ٹینک کوکوئی نہیں بچاسکتا۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کو آپ نے ردعمل میں کہا کہ عدالت نے مختصر فیصلہ دیا۔ تفصیلی فیصلے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔ جھوٹ اور نااہلی کے ڈوبتے ٹائی ٹینک کوکوئی نہیں بچا سکتا۔ ایک ایسی ٹاسک فورس کی ضرورت ہے جوملک کوسیدھی راہ پرڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری کی تاحال تشخیص نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی جھولی اٹھا کرحکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بن گیا ہوتا تو 6 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہوتی۔

واضح رہے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ رقم کرگیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی آرمی چیف 6 ماہ کیلئے ہوگا،جبکہ ہمیشہ 3 سال کیلئے تعینات کی جاتا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عدالت نے حکومت کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ حکومت 3 یا 6 ماہ میں قانون سازی کرسکے گی۔ کیونکہ پوری اپوزیشن ایک صفحے پر ہے کہ تین مہینے میں الیکشن کروائے جائیں۔ اپوزیشن جو یہ الزام لگاتی ہے یہ اسمبلی جعل سازی سے آئی ہے ہم اس اسمبلی کو ہی نہیں مانتے، عمران خان کی حکومت کے دوران کسی بھی جماعت کی اچھی ہم آہنگی نہیں رہی۔

ماضی کا ایک حوالہ دیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے ان کو سامنے کسی اور کورکھنا پڑا جبکہ پیچھے لمبی تفصیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اہم حساس ادارہ ہے جس پر اس طرح بحث نہیں ہونی چاہیے تھی۔ لیکن ان نالائقوں کی وجہ سے ادارے پر بات کی جارہی ہے۔ جیسے شٹل کاک جیسا لفظ اس شخص کیلئے جو ہمارے محافظ ہیں۔عدالت نے حکومت پر چھ ماہ کی پابندی لگا کرمشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، قانون سازی کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔

FOLLOW US