Thursday February 13, 2025

سینیٹ الیکشن میں اتحاد کے بعد پیپلزپارٹی رہنما نے عمران خان کے خلاف پہلا بیان دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عمران خان والا رویہ اپنا لیا ہے مگر ان کا الزام تراشیوں کا یہ وطیرہ اب نہیں چلے گا میاں صاحب کو چھانگا مانگا کی تاریخ یاد آرہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے ہی سرکٹاتے اور پھانسی پر چڑھتے ہیں ہم کسی دربار پر نہیں جھکیں ہمارا دربار جمہوریت ہے میاں صاحب الزام تراشیوں کا یہ وطیرہ نہیں چلے گا میاں صاحب ممیوگیٹ یاد کریں اگر تھوڑا سے اور پھیچے چلے جاہیں تو میاں صاحب کو چھانگا مانگا کی تاریخ بھی یاد آجائے

گی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سینٹ میں شیریں رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے کیونکہ ہمارے پاس 21ممبر ہیں اور تحریک انصاف کے پاس 12 ممبر ہیں اس لیے اپوزیشن لیڈر کا حق ہمارا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات پر میاں صاحب کے لوگ عدالت چلے گئے ثابت بھی کرنا پڑیگا کہ ہارس ٹریڈنگ کس نے کی۔