شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف میچ کے دوران چھکوں اور چوکوں کی بارش کر ڈالی۔ شارجہ کے میدان میں گلیڈی ایٹرز کے بالروں کی ایسی پٹائی ہوگئی کہ انھیں چھٹی کا دودھ یاد آگیا۔ ایونٹ کے مسلسل چھ میچ ہارنے والے لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 187 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف مقرر کر دیا ۔ لاہور قلندرز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے میچ کی خاص بات فخر زمان کی انتہائی
جارحانہ بیٹنگ تھی جنھوںنے صرف50گیندوں پر 94رنز کی اننگز کھیلی ۔ جبکہ گلریز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔