اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سپریم کورٹ میں رائو انوار کیس کی از خود سماعت ہوئی ۔ رائو انوار کی لوکیشن کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں ۔ اس حوالے سے تازہ پیش رفت یہ دیکھنے میں آئی کہ عدالتِ عالیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر کی تمام جائداد فریز کرنے کا حکم دینے کے بعد رائو انوار نے ہار مانتے ہوئے آج پھر سپریم کورٹ کو ایک خط لکھ کر عدالت میں حاضری کی استعدعا کی ہے تاہم نقیب اللہ محسود
کے قتل پر بنایا ئے گئے گرینڈ جرگے کا کہنا تھا کہ اب خط و کتابت کا وقت گزر چکا اب رائو انوار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو چکی ہے اور اب ہم اپنے محافظ ادارو ں کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔