لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے پنجاب کے علاقے رائیونڈ میں بم دھماکہ ہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں خوفناک دھماکے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں7 پولیس اہلکاروں سمیت 20سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات
ہیں ۔ دھماکے میں پولیس کے اعلیٰ افسران ، اے ایس پی راوئیونڈ اور ایس ایچ او شامل ہیں ۔ دھماکہ کی آواز سنتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے ۔