Monday January 20, 2025

90 سالوں کے لیے عرب ممالک کو بائے بائے۔۔۔!!! پاکستان میں تیل اور گیس کے وسیع ترین ذخائر دریافت ، قوم کے لیے خوشخبری آ نہیں رہی، بلکہ آگئی ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد سندھ سے ملنے والی اس گیس کو شیل اور ٹائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ پہاڑوں کی تہہ میں چھپی شیل اور ٹائٹ گیس کی تلاش کے لیے پہلے مرحلے میں او جی ڈی سی ایل سندھ میں کُھدائی کرے گی۔حکومت نے ایک ماہ کے اندر پالیسی بنا کر اس حوالے سے باقاعدہ لائسنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ گیس کے زیر زمین 95 ٹریلین کیوبک فٹ ذخائر ملنے کا امکان ہے۔

گیس ذخائر 90 سال کی ضروریات پوری کر سکیں گے۔ اراکین کمیٹی کا کہنا تھا کہ معدنی ذخائر جن علاقوں سے دریافت ہوں پہلے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔حکام کے مطابق شیل اور ٹائیٹ گیس کی تلاش انتہائی ہائی ٹیک ٹیکنالوجی سے ممکن ہو گی۔ جبکہ تیل کے بھی 14 ارب بیرل کے ذخائر ملنے کا امکان ہے۔ پٹرولیم کمیٹی کے چئیرمین محسن عزیز کا کہنا ہے کہ اگر اس حوالے سے کامیابی ملی تو ملک کے لیے خوش آئند ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں تیل اور گیس کے مجموعی طور پر 107ذخائر دریافت ہوئے۔جبکہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی جتنی بھی کوششیں کی گئیں ان میں ناکامی ہوئی ۔ پاکستان کی جانب سے تیل کی تلاش کے لیے سمندر میں اب تک 18 کنوئیں کھودے گئے مگر بدقسمتی سے تمام کنوئیں خشک تھے۔ یہی نہیں دنیا کی سب سے بڑی تیل تلاش کرنے والی امریکی کمپنی ایگزن موبائل نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کراچی کے قریب سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کی کوشش کی۔ زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر ملنے کی نشاندہی بھی ہوئی تھی تاہم ان ذخائر تک پہنچنے میں ناکامی کے بعد ڈرل کیے گئے تمام کنووں کو بند کر دیا گیا تھا۔

FOLLOW US