Monday January 20, 2025

مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔۔!!!

لاہور (نیوز ڈیسک ) مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی، تمام مصروفیات ترک کر دیں، نواز شریف کی صاحبزادی شدید ذہنی تناو کا شکار، شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد کو آرام کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طبیعت
اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ہفتے کے روز لاہور میں موجود مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہوں نے تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں۔مریم نواز کے ہفتے کو اپنے وکلاء سے صلاح مشورے کے لیے ملاقات کرنا تھی تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انھوں نے ميٹنگ منسوخ کردی ہے۔

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے جسم میں رات کو درد تھا اور ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا تھا۔شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ ديا ہے۔ شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے مریم نواز کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب نوازشریف کی طبعیت میں لندن جاکر بھی بہتری نہ آسکی، گھر میں میڈیکل کی سہولت کا انتظام کر دیا گیا، سوئٹرزلينڈ سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈيالوجسٹ نے مياں صاحب کا معائنہ کيا۔ تفصیلات کے مطابق نوازشريف کا لندن ميں علاج جاری ہے مياں صاحب کيلئے گھرميں ہی طبی سہوليات کا انتظام کرديا گيا، سوئٹرزلينڈ سے تعلق رکھنے والے معروف کارڈيالوجسٹ نے سابق وزيراعظم کاطبی معائنہ بھی کيا۔ليگی قائد کے مزيد ٹيسٹ لندن کے نجی اسپتال سے کرائے جائيں گے جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کاپی ای ٹی اسکين آئندہ ہفتے ہوگا،جس سے مرض کي تشخيص ميں مددملے گی۔شہبازشريف نے بڑے بھائی کی عيادت کی ، اس موقع پر شہبازشريف کا کہنا تھا کہ مياں صاحب کاعلاج چل رہاہے، صحت کاملہ کيلئے دعاکريں آئندہ دو روزميں مزيد ٹيسٹ ہوں گے۔حسين نوازکہتے ہيں ڈاکٹرسگواٹ خصوصی طور پران کے والد کامعائنہ کرنے لندن آئے، ڈاکٹر سگواٹ ميرے دادا مياں شريف کے معالج رہ چکے ہيں وہ سوئٹرزلينڈسے تشريف لائے ۔نوازشريف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بتاياکہ مياں صاحب کے دماغ کوخون سپلائی کرنے والي شريان 80 فيصدبند ہے انہوں نے کہا کہ نوازشريف کے مزيد اپائمننٹ طے ہيں ، ضرورت پڑنے پر اسپتال داخل کرايا جائے گا۔ڈاکٹرعدنان کاکہنا تھاکہ ڈاکٹرسگواٹ عالمی شہرت يافتہ ڈاکٹر ہيں اور وہ جدہ ميں بھی نوازشريف کاعلاج کرچکے ہيں ۔

FOLLOW US