Monday January 20, 2025

ناروے میں قرآن پاک جلائے جانے کا واقعہ، ٹیلی نارپاکستان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نارویجن کمپنی ٹیلی نار نے ناروے میں قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹیلی نار پاکستان نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان کسی بھی مذہب کی توہین کرنے والے عوامل کی مذمت کرتا ہے۔ ایک مسلمان ملک کا حصہ ہوتے ہوئے ہم اس فعل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ٹیلی نار کی احترام پر مبنی اہم اقدار کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ناروے کے شہر کرسٹین سینڈ میں قرآن پاک کی توہین کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک انتہا پسند اور اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے

کارکنان نے قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی جسے ایک مسلمان نوجوان نے ناکام بنا دیا تھا ، لیکن ناروے پولیس نے مسلم نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی جبکہ پاکستان میں موجود عوام کی ایک بڑی تعداد نے ٹیلی نار کمپنی کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ٹیلی نار کے اس ٹویٹ کے باوجود صارفین نے کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ اس ملک کی کمپنی ہے جس ملک نے ہمارے مذہب کے خلاف ریلی نکالنے کی اجازت دی اور ہمارے قرآن پاک کو جلانے میں مدد کی آپ کی پولیس نے آپ اس ناروے ملک کی کمپنی ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ میں ناروے کی تمام پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔کئی صارفین نے اپنے نمبرز ٹیلی نار سے دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل کرنے کا بھی اعلان کیا اور دوسروں بھی یہی تجویز کی کہ اپنے نمبر ٹیلی نار سے تبدیل کر کے کسی اور کمپنی پر منتقل کر دیں۔ٹیلی نار پاکستان کسی بھی مذہب کی توہین کرنے والے عوامل کی مذمت کرتا ہے۔ ایک مسلمان ملک کا حصہ ہوتے ہوئے ہم اس فعل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ٹیلی نار کی احترام پر مبنی اہم اقدار کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جس کے بعد اب ٹیلی نار پاکستان نے اپنے ٹویٹر پیغام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا جس میں ناروے میں ہونے والے واقعہ پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔

FOLLOW US