Thursday February 13, 2025

آپ شہباز شریف کی اس بات سے مسلم لیگ (ن)والوں کی دماغی حالت کا اندازہ لگا لیں،،، پی ٹی آئی رہنما نے ایک ایسی نشاندہی کر ڈالی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور امیدوار این اے 54 اسلام آباد چوہدری اشتیاق محمود نے شہباز شریف کی جانب سے نااہل شخص کو قائد اعظم کا وارث قراردئے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے ن لیگ کی دماغی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔گزشتہ روز میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چوہدری اشتیاق نے کہا کہ نوازشریف خود 1981 سے اسٹیبلشمنٹ کی پرستش کرتے چلے آ رہے ہیں اور اپنے تابوت کے لیے پیٹرول اور کیلیں بھی اکٹھی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا کھیل ختم ہوچکا ہے چوہدری اشتیاق نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مفاد کے آگے جھکی ہے بلوچستان کا نمائندہ آنے سے وفاق مضبوط ہوا ہے ہم نے بلوچستان کے آزاد پینل کو ووٹ دیا ہے

قوم پیسوں کے حساب کیلئے ان کی دستاویزکی منتظر ہے، 134 دن مقدمہ چلا اور اب 6 ماہ سے احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے، سادہ سے سوالات ہیں جن کے جواب نہیں دیے جا رہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ قوم کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا ہے، آپ کے پاس عدالتوں اور عوام کو بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے جسکی وجہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ن لیگ اداروں پر تنقید کر کے انہیں متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔