فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کو ایک اور شدید جھٹکا لگ گیا ہے ایک اور رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔حالیہ چند دنوں میں اب تک پانچ ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کا حصہ بن چکے ہیں۔ اس بار رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن پی ٹی آئی کا حصہ بن چکے ہیں۔ انھوں نے آج چئیرمین پی ٹی آئی
عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلا ن کیا۔اس موقع پر رضا نصر اللہ نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کیلیے 126 روز کا دھرنا سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے جب کہ پنجاب میں عوام تبدیلی کیلیے مکمل طور پرتیارہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل ان شاءاللہ قریب ہے، ملک بھر میں خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں جب کہ عوامی رابطہ مہم کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
پنجاب میں کپتان کے ہاتھوں نون لیگ کی مزید پٹائی !
موجودہ صوبائی اسمبلی کے رکن رضا نصر اللہ گھمن ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل .
شمولیت کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد کیا .
رضا نصر اللہ گھمن فیصل آباد سے مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں. #PTI pic.twitter.com/fDRmRhKPlF
— PTI (@PTIofficial) March 14, 2018