Friday February 14, 2025

نئے چئیرمین سینیٹ اپنا عہدہ سنبھالتےہی اگلے دن ایک ایسی جگہ جاپہنچے کہ آصف زرداری کا خون کھول اٹھے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نو منتخب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔جس میں عمران خان نے نومنتخب چیئرمین سینٹ کو مبارکباد دی اور آئندہ بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا یقین دلایا جبکہ صادق سنجرانی نے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے توقعات پر پورا اترنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سینٹر فیصل جاوید عون چوہدری اور اعجاز چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حمایت اور

اہم کردار ادا کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا او ران کی توقعات پر پورا اترنے کا یقین دلایا جبکہ عمران خان نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دی اور آئندہ بھی ان کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر ، سینیٹر فیصل جاوید ، عون چودھری اور اعجاز چودھری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔