Thursday February 13, 2025

اگر مسلم لیگ (ن)سیاست سیکھنا چاہتی ہے تو اس آدمی کو اپنا استاد بنا لے ۔۔۔سینئر ملکی سیاستدان نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ حکومتی جماعت بھی حیران رہ جائے گی

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ الیکشن نے شیر کو گیڈر بنا دیا، ن لیگ کو سیاست سیکھنے کیلئے زرداری جیسا استاد ڈھونڈنا چاہئیے، سینٹ الیکشن میں بلوچستان کو چیئرمینی دے کر فیڈریشن کو مضبوط کیا گیا یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر سابق ایم پی اے چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجر نے سینٹ الیکشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوںنے کہا کہ نمبر گیم کھیلنے والوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا نواز لیگ کو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوا ہے پوری پارٹی کو الزامات لگانے پر لگادیا گیا ہے شکست ہضم کرنا مشکل ہو گیا ہے چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے بھرپور اور پاکستان کا رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے لیکن اس صوبہ کو ستر سال سے نظرا نداز کیا گیا ، یہ کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کو جاتا ہے کہ

اس نے رضا ربانی جیسے معتبر رہنما کی قربانی دے کر بلوچ بھائیوں کا بھر م رکھا اور ان کو ایک دفعہ پھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع فراہم کیا ، چوہدری تسنیم ناصر نے کہا کہ یہ کامیابی پورے پاکستان کی کامیابی ہے گیڈروں کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملا، اب الیکشن 2018میں بھی ان کا یہی حشر ہو گا .