اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر صحت یاسمین راشد ملک و قوم کو گمراہ کرتے رہے، نواز شریف سخت بیمار ہیں، انہیں بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی مہلک بیماریاں لاحق ہیں،ایسا لگ رہا تھا کہ دنیا جہان کی ساری بیماریاں نواز شریف کو لگ چکی ہیں، مگر پھر بھی جب وہ چلنا پھرنا شروع کرتے ہیں تو بالکل ٹھیک دکھائی دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کے معاملے میں نواز شریف بالکل ٹھیک لگتے ہیں ویسے وہ بیمار ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو عثمان بُزدار اور یاسمین راشد کی سخت سرزنش کرنی چاہیئے، ان دونوں نے کونسے میڈیکل بورڈ بنائے تھے جنہوں نے نواز شریف کو اتنا زیادہ بیمار قرار دے دیا ،
پی ٹی آئی کے جو جو وزراء اور لیڈران نواز شریف کے غم میں مرے جا رہے تھے انکے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں جو بیرون ملک ہیں ان پر بھی نظر رکھنے کی بھی ضرورت ہے، کئی یہ سب دیہاڑی تو نہیں لگا گئے، میں ان سب کو جانتا ہوں اور یہ لوگ اوپر کیسے آئے یہ بھی میں نے دیکھ رکھا ہے، یہ بھی خبریں ہیں کہ کل جب نواز شریف قطر پہنچے تو انکو شان شایان پروٹوکول دیا گیا، دونوں بھائیوں کی نامعلوم قطریوں سے ملاقاتیں بھی کروائی گئیں، دونوں بھائیوں نے دل کی اتھا گہرائیوں سے قطریوں کا اس ڈیل پر شکریہ ادا کیا، جب بھی دوبارہ حکومت کا موقع ملا ، آپکے احسان کا بدلہ ضرور چکایا جائے گا۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آنیوں جانیوں نے انکے حمایتیوں کو کہی نہیں چھوڑا جن لوگوں کو نواز شریف سے انقلاب کی توقع تھی وہ ایسے ہی ہے جیسے بلی کے ہاں شیر کے بچے کی خواہش کر رہے ہوں، انقلاب لانے کے ہزاروں طریقے کتابوں میں درج ہیں، لیکن قائد محترم نواز شریف نے ہمیشہ سے ہی آمزمودہ طریقہ بھاگ لو، بھاگ لو ہی اپنایا اور ملک سے فرار ہوگئے ، لندن پہنچتے ہی ڈاکٹر عدنان بھی کہنے لگے کہ نواز شریف کی طبعیت اب پہلے سے بہت بہتر ہے، بیماریاں تو پاکستان میں نواز شریف کو اس وقت لگتی ہیں جب وہ اقتدار میں نہیں ہوتے، بیرون ملک جاتے ہی وہ ٹھیک وجاتے ہیں، نواز شریف نے بھی کیا قسمت پائی انکی بہاادر بیٹی زبان بند کر کے بیٹھنے پر مجبور ہے جبکہ انکے دونوں بگوڑے بیٹے اپنا ہی سوچ رہے ہیں، اسکا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے جب نواز شریف لندن پہنچے تو اپنے بیٹوں کو ایسے ملے جیسے کسی پارٹی ورکر کو ملتے ہیں، انہوں نے ہاتھ ملایا اور آگے چل دیئے ، یہ ملاقات بہت اہم تھی ، کیونکہ ببیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد باپ اور بیٹوں میں یہ پہلی ملاقات تھی، مریم نواز اپنی خاموشی توڑیں گی لیکن باہر جا کر پاکستان میں بیٹھ کر وہ نہیں بولیں گی۔