Monday January 20, 2025

اپنے ہی چلاتے ہیں نشے من پر بجلیاں۔۔۔۔ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، فاروق ستار سےباہمی رابطے کا انکشاف کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک)پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کرلیا جس نے سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو گرفتار کیا
جس نے دوران تفتیش 96 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم نے 1995 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی اور پہلی مرتبہ 1996 میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوا تاہم ایک سال بعد رہا ہو گیا، ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں فورسز کے لوگ بھی شامل ہیں۔یوسف عرف ٹھیلے والا نے دوران تفتیش سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار سے رابطہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار سے نائن زیرو میں ملاقات ہوتی تھی، سیکٹر انچارج خالد صدیقی اور ندیم ماربل نے فاروق ستار سے ملاقات کروائی،

90 میں رہائش کا بندوبست فاروق ستار کرواتے تھے۔یوسف عرف ٹھیلے والا نے بتایا کہ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردتیں کرتا تھا، ہمیں رہنماؤں سے ہدایات ملتی تھیں تو وارداتیں کرتے تھے جب کہ ٹھیلے پر رکھ کر لاشیں ٹھکانے لگاتا تھا۔پولیس نے یوسف ٹھیلے والا کو عدالت میں پیش کیا جہاں 23 نومبر تک ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئرصحافی وتجزیہ کار حسن نثار موجودہ حکومت کی غلطیوں پر برس پڑے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی ہے۔ موجودہ حکومت نے ایک ایک کر کے تمام محاذ اکٹھے کھول دئیے ہیں۔ یہ صلاح الدین ایوبی ہیں۔میں ان کو صلاح الدین ایوبی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ انہیں مشورہ دیا گیا ، کہ سارے صلیبی اکٹھے ہو گئے ہیں۔ جس پر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میرا نکتہ نظر ہے کہ ابھی ہی تو لڑنا ہے کیونکہ ابھی سارے اکٹھے ہو گئے ہیں، بعد میں میں کہاں ان کو ایک ایک کر کے ڈھونڈتا رہوں گا۔ چونکہ یہ سارے اکٹھے ہیں ،یہی وقت ہے کہ ان سے لڑ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بھی صلاح الدین ایوبی ہے تو ہمیںپتہ چل جائے گا بلکہ پتہ چل رہا ہے۔اگر کوئی حکمران خائن ہے اور وہ امانت میں خیانت کر رہا ہے تو وہ مضبوطی کی اداکاری تو کر سکتا ہے لیکن مضبوط نہیں ہو سکتا۔ عمران خان میں بے شمار کمزوریاں ہوں گی لیکن ان کی شخصیت کے جو مثبت پہلو ہیں ان میں سے ایک عمران خان کا فنانشل ہائی جین ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں عمران خان نے کیا کیا ، اب کوئی گورا تو لا کر کابینہ میں نہیں بٹھا سکتے نہ ہی ہمارے آئین میں اس چیز کی کوئی گنجائش ہے۔گورا تو الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اسٹیبلشمنٹ امریکہ میں بھی ہے جو مستقل سچ ہے۔ باقی لوگ خانہ بدوش ہیں ، کبھی کہیں چلے گئے کبھی کہیں چلے گئے۔ کبھی کوئی لندن چلا گیا تو کبھی کوئی جدہ چلا گیاہے ۔

FOLLOW US