Friday February 14, 2025

بلین ٹری منصوبہ بھی کرپشن کا گھنا جنگل نکلا۔۔۔۔۔۔چئیرمین نیب فوری طور پر حرکت میں آگئے، سخت احکامات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی جمع پونجی کی واپسی نہ صرف یقینی بنانے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ نیب میں جاری تمام انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو بر وقت مکمل کر کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے

کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید کی صدارت میں اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسران کے خلاف ہائر ایجو کیشن کمیشن کے چئرمین مختار احمد کی مبینہ غیر قانونی تقرری کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اجلاس میں خیبر پختون خواہ حکومت کی متعلقہ اتھارٹی کے خلاف بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیاہے۔اجلاس میںنیب میں جاری راولپنڈی /اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف متعلقہ اداروں ، سی ڈی اے(CDA)، آر ڈی اے(RDA) اور آئی سی ٹی(ICT)کی طرف سے غیر قانونی طور پر قائم نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی خصوصاََ عوام کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کی صورتحال اور نیب میںغیر قانونی نجی کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کے خلاف جاری انکوائریوں اور انوسٹی گیشن پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کوہدایت کی کہ عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی جمع پونجی کی واپسی نہ صرف یقینی بنانے میں قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ نیب میں جاری تمام انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو بر وقت مکمل کر کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ چئیرمین نیب نے سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی کوہدایت کی کہ وہ سادہ لوح عوام کو غیر قانونی نجی اور کوآپریٹو ہائو سنگ سوسائٹیز کے متعلق نہ صرف بر وقت آگاہی فراہمی کریں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ چئیرمین نیب نے سی ڈی اے، آر ڈی اے اور آئی سی ٹی کوہدایت کی کہ راولپنڈی /اسلام آباد میں قائم نجی اور کوآپریٹو ہائو سنگ سوسائٹیز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی لگائیں۔ چئیرمین نیب نے عوام سے بھی کہا کہ وہ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی صرف اور صرف قانون کے مطابق قائم نجی اور کوآپریٹو ہائو سنگ سوسائٹیز میں پوری تسلی اور اطمینان کے بعد لگائیں۔