Monday January 20, 2025

سابق وزیراعظم کو لندن بھیجنے میں اہم کردار اداکرنیوالی شخصیت کی بیٹی کی جنید صفدر سےشادی کی خبر سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی رانا عظیم نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کی سیف الرحمن کی بیٹی سے رشتے کی خبر سنا دی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔نواز شریف آج لندن روانہ ہو رہے ہیں جب کہ سیف الرحمن بھی کچھ دن بعد اُن کے پاس لندن چلے جائیں گے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ سیف

الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان کا رشتہ سیف الرحمن کی فیملی میں ہو گا اور جلد ہی یہ قریبی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔اس کے علاوہ بھی کچھ دیگر معاملات ہیں جو جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پولیس نے سیف الرحمان کی گاڑی کو ڈیفنس سے جاتی امرا جاتے ہوئے پکڑ لیا، جب گاڑی پکڑی گئی تو وہ قطر کے نمبر پر تھی۔ قطر کے نمبر پر دونوں گاڑیوں کو پولیس نے چیک کیا تو ان کے پاس کوئی کاغذ موجود نہیں تھے ، اسی لیے پولیس اہلکار گاڑیوں کو تھانے لے گئے۔جس کے بعد ایک رکن اسمبلی کی مداخلت اور اجازت نامہ دکھانے کے بعد گاڑی ان کو واپس کر دی گئی۔ چوہدری غلام حسین نےکہا کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی گذشتہ برس منگنی ہوئی اور یہ منگنی سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی ہے۔ منگنی کی تقریب میں صرف قریبی لوگوں نے ہی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی منگنی معروف صحافی طلعت حسین کی صاحبزادی کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اینکر پرسن طلعت حسین نے ایف آئی اے حکام سے رابطہ کیا اور اس خبر کو جھوٹا قرار دے کر اپنی شکایت درج کروائی تھی۔

FOLLOW US