اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آئین ہرقیدی کو بیرون ملک علاج کی اجازت دیتا ہے،لیکن اس علاج کو ریاست فنڈ نہیں کرتی، نوازشریف کا علاج ریاست نہیں کروا رہی، وہ خود اپنے اخراجات برداشت کریں گے، اگر ڈاکٹرز اپنی رپورٹ میں کنفرم کردیں توکسی بھی قیدی مریض کوبیرون ملک علاج کی سہولت دی جاسکتی ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ احتساب کا ایجنڈا بلاتفریق ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی اور کک بیک لیے گئے، منی لانڈرنگ نہ ہونے کی وجہ سے معیشت کو سنبھالا ملا ہے، کچھ معاملات انسانی بنیادوں پر بھی دیکھے جاتے ہیں ،
نوازشریف کی سزا معطل ضرور ہوئی ہے لیکن اپنی جگہ موجود ہے، یہ عدالت کاعبوری حکم ہے ابھی تفصیلی فیصلہ آناہے، نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر ہمارے پاس اپیل کا موقع موجود ہے، عبوری فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپیل کا حق ختم ہوگیا،وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم برطانوی حکومت کو تمام صورت حال سے آگاہ کریں گے، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کی صحت کا جائزہ لے گا، قانون کے مطابق اگر کسی شخص کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں تو وہ بیرون ملک جاسکتا ہے.