Monday January 20, 2025

چیئر مین نیب اور طیبہ گل کی ایک اور آڈیو کال لیک ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طیبہ گُل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی مبینہ طور پر نئی آڈیو کال لیک ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی اعزاز سید نے آڈیو کال کی ریکارڈنگ شیئر کی اور کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طیبہ گل سے فون پرنئی گفتگو لیک ہو گئی۔آڈیو ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر چئیرمین نیب نے خاتون سے کہا کہ طیبہ میں نیب کے دفتر میں تو

مل نہیں سکتا ، یہاں پر خواتین کے حوالے سے کافی سختی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی مشی آیا میں آپ کو بتا دوں گا۔ جس پر خاتون نے ان کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے اس سے قبل بھی طیبہ گُل کا نام سامنے آیا تھا۔رواں برس مئی میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی نیب نے سختی سے تردید کر دی تھی۔

FOLLOW US