Thursday February 13, 2025

ایم کیو ایم لندن ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ،،لندن بیٹھی شخصیت نے کراچی میں کیا کروانا شروع کر دیا ؟؟ ،پاکستانی سکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں ایک بار پھر متحدہ لندن کا نیٹ ورک فعال ہوگیاہے، ذرائع کے مطابق لیاقت آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے متحدہ لندن کے کارندوں نے اہم انکشافات کردئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ یوم تاسیس سے قبل شہر بھر میں متحدہ لندن کے حق میں وال چاکنگ کی ہدایت ملی تھی ۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ وال چاکنگ کی ہدایت لندن میں موجود متحدہ رہنما واسع جلیل نے بذریعہ واٹس ایپ دی تھی جس کے بعد گرفتار ملزمان کو نامعلوم شخص کی جانب سے علاقے میں وال چاکنگ کا کہا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے متحدہ لندن کے دیگر کارندوں کی موجودگی کے حوالے سے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔