Tuesday January 21, 2025

جب لوگ مجھے سجل علی کی بہن کے نام سے پکارتے ہو تو ایسے لگتا ہے جیسے ۔۔۔۔ اداکارہ کی چھوٹی بہن کا حیران کن بیان سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ جب لوگ سجل کی بہن کے طور پر متعارف کراتے ہیں تو مجھے برا نہیں لگتا؟ تو میں بس یہی سوچتی ہوں کہ سجل پاکستان کے لئے ایک بڑا نام ہے، ہمیں فخر ہے اس پر، اس نے بے حد اچھا کام کیا ہے۔ اس موقع پر صبور سے سوال کیا کہ کیا سجل نے خود انہیں اپنے اور احد کے بارے میں بتایا یا انہیں خود ان کے تعلق کا پتا چلا تو انہوں نے بتایا کہ سجل کو محسوس ہوتا تھا کہ وہ احد پر یقین کر سکتی ہیں، لیکن شاید وہ اس وقت تیار نہیں تھی، میں نے سجل کو اس رشتے پر قائل کیا، سچ بات یہ ہے کہ ان دونوں نے کوئی ڈیٹ وغیرہ نہیں کی، شروعات سے ہی خاندان ملے اور بس رشتہ طے ہوگیا۔

اداکارہ کے مطابق احد بھائی نے سب سے پہلے سجل سے بات کی تھی جس پر اس نے کہا کہ میرے والد سے بات کریں جس کے بعد احد اور ان کے والدین نے ہمارے والد سے بات کی اور سب طے ہوگیا۔صبور کا مزید کہنا تھا کہ میں پہلے احد بھائی کو صرف احد بلاتی تھی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جس دن آپ کا رشتہ آفیشل ہوجائے گا میں اس دن سے ان کو احد بھائی بلاؤں گی۔اپنی شادی کے سوال پر صبور کا کہنا تھا کہ وہ مردوں میں سب سے پہلے ان کے بات کرنے کا انداز غور کرتی ہیں، جس کے بعد وہ اپنے ہاتھ پیر دیکھتی ہیں کیوں کہ ان کے لئے لڑکوں کے ہاتھ اور پیر صاف ہونے چاہیے۔منگنی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں منگنی نہیں کروں گی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی، میں منگنی پر یقین نہیں رکھتی۔اس پر پوچھا گیا کہ کیا وہ سجل اور احد کی منگنی کی طرف اشارہ کررہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں، سجل اور احد کی صورتحال ایسی تھی کہ انہیں منگنی کرنی پڑی‘۔صبور علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی جلد ہونے والی ہے۔

FOLLOW US