Tuesday January 21, 2025

بریکنگ نیوز! این اے 259ضمنی انتخابات،نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو واضح اکثریت حاصل

کوئٹہ : بلوچستان کے انتخابی حلقے این اے 259 کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شازین بگٹی نے 3714 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوارمیاں خان 346 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ اور میاں طارق کھیتران تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے 29 پو لنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات ہوئے۔

اس سلسلے میں 29 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ اور سکیورٹی کے انتہائی سخت اور مئوثر انتظامات کیے گئے۔ 29 پولنگ اسٹیشنوں میں 111 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔ بتایا گیا تھا کہ جن میں 47269 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 27899 خواتین اور 19370 مرد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ اسی طرح ری پولنگ کے موقع پر 18 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے۔ واضع رہے کہ این اے 259 پر 25 جولائی 2018ء کے انتخابات میں جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔ جس کے بعد میر طارق کھیتران نے انکی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

FOLLOW US