اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی پی کی نو منتخب سینیٹر کرشنا کماری اپنا روایتی لباس پہن کر پارلیمنٹ ہاوس پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب سینیٹر اپنے والدین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاس پہنچی۔اس موقع پر کرشنا کماری اور ان کی والدہ نے روایتی لباس پہن رکھا تھا۔اور آج 52 نو منتخب سینیٹرز
نے حلف اٹھا لیا ہے۔کرشنا کماری نے بھی اپنے روایتی لباس میں زیب تن ہو کر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔کرشنا کماری کا تعلق سندھ کے علاقے تھر سے ہے۔یاد رہے کہ شام چار بجے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔۔