Thursday February 13, 2025

نئے چئیرمین سینیٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی کس کو فون کر ڈالا؟؟آصف زرداری کے غصے کی انتہانہ رہے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے والے بلوچستان کے سینیٹر صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انھوںنے کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور فاٹا کے ان سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا جنھوںنے انھیں ووٹ ڈالا۔ اپنے بیان میں انھوںنے کہا کہ میں اپنی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے تمام ساتھیوں اور لیڈروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہناتھا کہ آئین اور قانون کے طریقے سے چلوں گا ۔کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی ۔اپنے صوبے کی تعمیر و ترقی کےلئے بھی اقدامات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک سب لوگ برابر ہیں۔ انھوںنے اس موقع پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ میں آپ کا مشکور ہوں۔ جو آپ کو مجھ سے توقعات ہیں۔انشااللہ میری کوشش ہو گی کہ میں ان پرپورا اتروں ۔