Monday January 20, 2025

بابا گرو نانک کی 550ویں سالگرہ، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر 550 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا، گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراور سکھ رہنما رمیش نے سکے کا افتتاح کیا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بابا گرونانک کی 550سالگرہ پر یاد گاری سکے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں گورنراسٹیٹ بینک رضا باقراور سکھ رہنما رمیش نے یاد گاری سکے کی رونمائی کی۔اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک نے کہا سکھ مزہب کے بابا گرونانک کے جنم دن کےحوالےسے یہاں جمع ہیں یہ پہلا سکہ ہے جو اسٹیٹ بینک نےمذہبی شخصیت کے لیے جاری کیا ، اس کی تین وجوہات ہیں ، ایک یہ کہ قومی

ادارے اپناکردار ادا کررہےہیں ، سکہ جاری کرنا ہماری ذمہ داریوں میں آتا ہے اور گرونانک کا پیغام بھائی چارہ ہم آہنگی کا مسیج عام ہو۔باقر رضا کا کہنا تھا کہ جب تک امن و امان نہیں ہوگا تو کچھ نہیں ہوسکتا، امن معیشت کےلیےضروری ہے،اس میں اسٹیٹ بینک پیش پیش ہے، تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہوں گا۔چئیرمین پاکستان سکھ کونسل سردار رمیش کا خطاب میں کہنا تھا کہ سکے کے اجراپر 14کروڑ سکھ براداری پاکستان کی شکرگزارہے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا شکر گزارہوں، حکومت پاکستان کے مشکور ہیں کرتارپور کا تحفہ ہم اسکا قرض نہیں اتار سکتے۔سردار رمیش نے کہا اتنی جلدی کرتارپور کی تعمیر کرنا ناممکن تھا، جب میں وہاں موجود تھا تو میں اپنے جذبات بتا نہیں سکتا، دنیا بھرکے سکھ پاکستان کرتار پور آنے کیلئے ترستے ہیں، بابا گرونانک نے زندگی کے آخری 18سال کرتارپور میں گزارے اور آخری آرام گاہ بھی ان کی وہی ہے۔سکھ رہنما کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمارے بابا کا بھی یہ پیغام ہے، ہم گورنر صاحب سے کہتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ سکے دیں تاکہ ہم اسے دنیا تک پہنچائیں، یہ وژن بابائے قوم قائداعظم کاتھا جو عمران خان کی حکومت کررہی ہے۔خیال رہے سکھ برادری آج اپنے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی پانچ سو پچاسویں سالگرہ منارہی ہے ، ہر سال پاکستان میں سکھ برادری کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں شرکت کے لیے کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک سے سکھ یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔یاد رہے 9 نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا سکھ

برادری کوگرونانک کی سالگرہ کی مبارکباد دیتاہوں،راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی ، امید ہے یہ شروعات ہے، انشااللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے۔پاکستان کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ جاری کیا گیا تھا، یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا تھا، سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے، یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

FOLLOW US