Sunday July 20, 2025

کون نہیں جانتا اسے ،،جس نے آج یہ سب کچھ۔۔۔۔۔سینئر ملکی صحافی کا سینیٹ الیکشن پر ایسا رد عمل کہ سوشل میڈیا پر بھی کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب عمل میں لایا جا چکا ہے۔ایک طرف حکومتی جماعت کی جانب سے عمران خان اور آصف زرداری کے سیاسی اتحاد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو دوسری جانب ان نتائج کی ذمہ داری کچھ نادیدہ قوتوں کی جانب بھی کی جا رہی ہے۔ سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار کامران خان بھی میدان میں آگئے ہیں اورانھوںنے اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کچھ ایسی ہی باتوں کی نشاندہی کر ڈالی ہے ۔ کہتے ہیں
”کون نہیں جانتا اس ماہر کی شناخت جس نے عمران ، زرداری چوہدری برادران ،خا لد، قدوس، کو ایک لڑی میں پرو دیا ،اس کار کردگی پر میڈل تو بنتا ہے اگر اس پر فار منس کو آپ الیکشن 2018 میں بھی دوہرائیں۔”
سوشل میڈیا پر کامران خان کی اس ٹویٹ کی ایک جانب تائید کی جارہی ہے تو دوسری جانب خود ان ہی کو اس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔