اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ائیر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کا سابق صدرخواتین سے زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے کا عادی مجرم نکلا ہے ،تھانہ صادق آباد اور ایبٹ آباد میں مقدمات درج ہونے کے باوجود متاثرین کی آواز دبا دی گئی ہے ۔ایک پولیس آفیسر مشتاق معمول کے گشت پر تھا کہ چھانگلہ گلی میں گہری کھائی میں ایک گاڑی الٹی دیکھی جس میںسوار رانا
عبید اور ایک لڑکی تھے ،رانا عبید نامی شخص گاڑی چلا رہا تھا اور اس کے ساتھ صدف نامی لڑکی سوار تھی جو کہ گہری چوٹ آنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئی ،پولیس آفیسر نے سال2000میں رانا عبید کے خلاف زیر دفعات 279/337-320کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا،بعدازاں رانا عبیدنے لڑکی کے والدین کو دھمکیوں سے ڈرا دھمکا کر صلح کرنے پر مجبور کر دیا ،جبکہ دوسرا مقدمہ غلام کبریا کی مدعیت میں سال2002میں تھانہ صادق آباد رالپنڈی میں درج ہو ا جس میں غلام کبریا نے الزام لگایا کہ انکی بیٹی عنبرین بی بی سے رانا عبید کے ناجائز تعلقات تھے اور جب وہ حامہ ہو گئیں تو اس کا ناجائز طریقہ سے آپریش کروایا گیا جو کہ جانبر نہ ہو سکی ہیں ،پولیس نے والد کی مدعیت میں ائیر پورٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر رانا عبید علی کے خلاف زیر دفعات 338-a302/109کے تحت تفتیش شروع کر دی تھی،مگر بعدا زاں مدعی مقدمہ غلام کبریا کو خاموش کروا کر شہر بد ر کروا دیا ۔اس حوالے سے غلام کبریا سے موقف کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ نہ مل سکے ہیں۔تیسر امقدمہ رانا عبید کے خلاف تھانہ آئیر پورٹ میں درج ہے جن کی تفتیش جاری ہے اور قتل و اقدام قتل کی دفعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی صدر کی کرپشن اوراقربا پروری کے خلاف ایک جانب تو رجسٹرار لاہور نے ایکشن لے رکھا ہے دوسری جانب متاثرین نے متعدد تھانوں میں مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں،کروڑوں روپے کی کرپشن پر نیب بھی حرکت میں آچکا ہے