Monday January 20, 2025

جاگیردار کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیاں گھر پہنچیں تو چچا نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا

صادق آباد :جاگیر دار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچیاں تحفظ کی تلاش میں گھر پہنچیں تو چچا نے تمام رشتہ داروں کے سامنے مظلومہ بچیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے نواحی علاقے جمال الدین ولی میں پیش آیا جہاں بسمہ اور ناہید نامی دو لڑکیاں اپنوں ہی کے ظلم کا نشانہ بن گئیں۔

اپنوں نے بھی ظلم ایسا کیا کہ شائد تاریخ انسانی میں اسکی مثال نہ ملتی ہو۔بچیوں کے والد کے مطابق ناہید اور بسمہ کی گمشدگی اطلاع تھی تاہم بعد میں پتہ چلا کہ دونوں بچیوں کو مقامی جاگیردار نے اغوا کیا ہے۔بچیوں کو جاگیر دار کی جانب سے اغوا کرنے کے بعد ڈیرے پر لے جایا گیا جہاں اس ہوس پرست نے دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا۔ یہ مظلومہ بچیاں چیختی چلاتی رہیں لیکن اس شخص نے ایک نہ سنی ۔اس درندہ صفت شخص کے ہاتھوں عزت لٹنے کے بعد یہ بچیاں گھر پہنچیں تو وہاں تمام رشتہ دار موجود تھے۔چچا نے بچیوں سے وقوعہ سننے کے بعد ظلم کی ایک اور داستان رقم کرنے کا فیصلہ کیا اور نام نہاد عزت کے نام پر دونوں بچیوں کو انکے گھر والوں کے سامنے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔اس موقع پر بچیوں کے گھر والے حسرت و یاس کی تصویر بنے رہے۔اس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

FOLLOW US