Monday January 20, 2025

ایسا کام کرنیوالوں پر رحم نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کن لوگوں کیلئے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پراسلام آباد میں ہونے والی انٹرنیشنل رحمة اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے علما ومشائخ شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ماضی میں اسلام سے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے تھے،اسکول میں کبھی نہیں سکھایا گیاکہ نبی کریم ﷺ سب سے عظیم رول ماڈل ہیں۔جمعہ اور عید کے علاوہ انہیں مذہب سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ عمران خان نے کہاکوئی عظیم انسان بننا چاہتاہے تو نبی کریم ﷺ کی پیروی کرے،نبی کریم ﷺ کے قریب جتنے بھی لوگ تھے سب عظیم انسان بنے، نوجوانوں کو کہتا ہوں ہمارے نبی ﷺ کی زندگی کو رول ماڈل بنائیں۔نبی کریم ﷺ کی زندگی کاگہرا مطالعہ کرناچاہئے،صرف جمعہ کے خطبے تک خود کو محدود نہ کریں۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرے گی۔طالب علموں کو نبی کریم ﷺ کی جدوجہد کا بتائیں گے۔ رسول پاک ﷺ کی تعلیمات عالمگیرہیں۔ وزیراعظم نے کہا الیکشن سے پہلے ریاست مدینہ کی بات کی تو لوگوں نے کہا ووٹ حاصل کرنے کیلئے کہہ رہا ہے۔اس لئے اس پر زیادہ بات الیکشن کے بعد کی ہے۔ عمران خان نے کہاپیسہ کمانا مشن نہیں ہونا چاہئے،پیسے سے انسانوں کی زندگی بہترکرنا مشن ہے،جب انسان پیسے کو مشن بناتا ہے تو وہ تباہ ہوجاہے۔نبی کریم ﷺ آخر تک مسجد نبوی ﷺ کے حجرے میں رہے،انہوں نے کبھی کوئی محل نہیں بنائے۔ ریاست مدینہ کی بات کرنا میری ذاتی زندگی کا تجربہ ہے،ریاست مدینہ کی بنیاد پر مسلمان صدیوں دنیا پر چھائے رہے۔یہ معجزہ ہے کہ آپ ﷺ کے وصال کے صرف چھ سال بعد دو بڑی سپرپاورز نے گھٹنے ٹیک دیئے۔اقبال کا فلسفہ پڑھیں تو یوں لگتا ہے جیسے آج کیلئے لکھا ہے۔عمران نے کہاسچ میں بڑی طاقت ہے ۔ارب پتی سچ بولنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتالیکن غریب سچا ہو تو اس کی ہر کوئی عزت کرتا ہے۔ناانصافی سے معاشرہ تباہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں کہاجاتا ہے عمران صاحب آپ بے رحم ہیں،کرپٹ لوگوں پر رحم کریں اور ان کو معاف کردیں۔جس پر وہ کہتے ہیں کہ قوم کے پیسے چرائے گئے میرے نہیں کہ میں معاف کردوں۔رحم غریب اور کمزور لوگوں کیلئے ہوتا ہے۔ہمارے سامنے کرپٹ مافیا بیٹھا ہواہے جس نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ عمران خان نے کہانبی کریم ﷺ رحمة اللعالمین تھے مگر انہوں نے کرپٹ لوگوں کیلئے عبرتناک سزائیں سنائیں۔انشااللہ پاکستان میں مدینہ کی ریاست کے اصول لاگوکرکے رہیںگے۔آپ ٹیکس نہیں دیں گے رشوت لیں گے تو آپ کبھی عظیم قوم نہیں بن سکیں گے۔علما سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید ہماری رہنمائی کریں،ہمیں اسلام کی تاریخ بتائیں ۔عمران خان نے کہامغربی ممالک میں وہی اصول و ضوابط قائم ہیں جو ریاست مدینہ میں تھے۔چاہے کوئی کافرہی کیوں نہ ہو،وہی قومیں آگے جائیں گی جو انصاف کریں گی۔شہباز شریف کا نام لئے بنا ان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ماضی میں کہا جاتا رہا کہ وہ لاہور کو پیرس اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنادیں گے مگر میں کہتا ہوں کہ ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرنے والا ملک بنائیں گے۔

FOLLOW US