Monday January 20, 2025

عمران خان کا پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوانے والا وعدہ بھی پورا ۔۔۔ کینیڈا نے پاکستانی طلباء کو سٹڈی ویزہ اور سکالر شپس کے حوالے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ کینیڈا نے پاکستانی طلبا کےلیے اسٹڈی ویزا آسان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان کو اسٹڈی پرمٹ پروگرام شامل کرلیا ، جس سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اب یہ اسٹڈی ویزہ حاصل کیا جا سکے گا۔اس حوالے سے کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں ابتدا میں چین،بھارت ، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبا کو شامل تھے،

تاہم اب اس فہرست میں پاکستانی طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیر ملکی طلبا کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں پرکیا گیاخیال رہے کہ پاکستان کے ہونہار طلبا اس سے قبل بھی کئی غیر ملکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرر ہے ہیں جبکہ کئی طلبا نے تو غیر ملکی مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔ کئی ممالک نے پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ملائیشین ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشین ہائی کمشنر کے مطابق ملائیشیا پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کو بھی تیار ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی اور تربیتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون ضروری ہے۔ یہی نہیں بلکہ جاپان کے انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر (جے آئی سی سی ) نے پاکستان کی وفاقی حکومت کے افسران کے لیے جاپانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے سو فیصد اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا۔یہ تمام اسکالر شپس ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اسکالر شپ (جے ڈی ایس) کے پراجیکٹ کے تحت دی جائیں گی۔ ان اسکالر شپس کو جاپانی حکومت کی امداد کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

FOLLOW US