Monday January 20, 2025

ریاست مدینہ کا پہلا قدم اٹھ چکا اورملک میں۔۔۔۔ وزیراعظم کے دبنگ ٹائیگر بابر اعوان نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )رہنما پی ٹی آئی بابراعوان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر پورا عالم اسلام متحد ہے،ریاست مدینہ کے دعویٰ دار کو کوئی ناکام نہیں کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺپر رحمت اللعالمین کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور ماہر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر پورا عالم اسلام متحد ہے،حضوراکرم ﷺنے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ پیش کیا،انصاف ریاست کا بنیادی جزو تھا،ریاست مدینہ کے دعویٰ دار کو کوئی ناکام نہیں کرسکتا ہے،ریاست مدینہ کا پہلا قدم اٹھ چکا، ملک میں پناہ گاہیں بن رہی ہیں،نبی اکرم ﷺکا ذکرآگے بڑھتا جائےگا

کبھی کم نہیں ہوگا،حضو ر ﷺکی ذات پر ہماری تمام جانیں قربان ہوں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں آج محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کے پیدائش کے دن کے موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو بالعموم اور اہلیان وطن کو بالخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں اوردعا کرتا ہوں کہ ایسے مبارک مہینے ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں،پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے۔ عید میلادلنبی ﷺکے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہآپ ﷺنے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا، آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی۔ آپﷺ نے دوسرے مذہب کے قوانین کو اس زمانہ میں تسلیم کیا جب ان کو تسلیم کرنے کا تصور کرنا بھی محال تھا، نہ صرف انہیں تسلیم کیا بلکہ ان پر عمل پیرا ہونے کی ضمانت بھی دی۔ آپ ﷺنے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک ایسی مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا۔ جس میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے اْن کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے یہ وہ روشن پہلو تھے جو اْس زمانے کی کسی ایک ریاست میں بھی رائج نہیں تھے۔

FOLLOW US