اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ بخیر و خوبی انجام پا چکا ہے۔ اپوزیشن کے متفقہ طور پر لائے گئے امیدوار صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ جبکہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بن چکے ہیں ۔ اب ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈپٹی چئیرمین کےلئے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار عثمان کاکڑ کو مسلم لیگ (ن)ہی کی خاتون رہنما نے ووٹ نہیں دیا ۔ سینیٹر کلثوم پروین نے اپنے ایک
انٹرویومیں بالمشافہ اعتراف کیا ہے کہ انھوںنے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے امیدوار عثما ن کاکڑ کو ووٹ نہیں دیا ۔کیونکہ سلیم مانڈوی والا ان سے زیادہ سینئر ہیں۔ انھوںنے کہا کہ پارٹی کی تقسیم کا تاثر درست نہیں ہے۔