Tuesday June 17, 2025

بھارتی اداکار سنی دیول اور عثمان بزدار ایک ساتھ براجمان، وزیراعلیٰ کی ایک چھوٹی سی بات جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارسنی دیول کی عثمان بزدار کے ساتھ موجودگی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آج بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو کرتاپور راہدرای کھول کر انمول تحفہ پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کرتاپور راہداری کا افتتاح کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں موجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر داخلہ ،گورنر پنجاب چوہدری سرور،عثمان ڈار اور انیل مسرت بھی موجود ہیں۔سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم

انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت سنی دیول بھی کرتاپور راہداری تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سنی دیول ایک ہی جگہ پر براجمان تھے۔چونکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سادہ طبعیت کے مالک ہیں اور زیادہ بولتے نہیں ہیں لہذا کرتارپور تقریب میں اداکارہ سنی دیول کے ساتھ عثمان بزدار کی موجودگی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا کہ کسی نے سر پر پگڑی باندھی ہوئی ہے کسی نے رومال باندھا ہوا ہے لیکن ہمارے معصوم وزیراعلیٰ نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ ہاہ بھولا سائیں جیوندا رہویں۔ایک صارف نے عثمان بزدار اور سنی دیول کی تصویر کو آج کی سب سے خوبصورت تصویر قرار دے دیا۔ایک صارف نے کہا کہ عثمان بزدار ایک بالی وڈ ہیرو کی طرح لگ رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ بیٹھے سنی دیول عام سے سکھ لگ رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ بالی وڈ اداکار سنی دیول اور ہمارے لیجنڈ وزیراعلیٰ پنجاب۔ایک صارف نے کہا کہ ہم عثمان بزدار کو سنی دیول کو قریب دیکھنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے عثمان بزدار اور سنی دیول کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔