Monday February 24, 2025

’’ مرجائوںگالیکن این آر او نہیں دوں گا‘‘کیا وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ہفتے میں تقریباً چارروز میں بیرون ملک روانگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئرصحافی ڈاکٹر دانش نے کہا کہ ایک طرف عمران خان پوری دنیا میں اعلان کرتے ہیں قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ یہ سارے چور اورڈاکو ہیں میں ان کو این آر او کبھی نہیں دوں گا پھرunderhand ڈیل کرتے ہیں ؟انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان نے قوم سے سارے وعدے پہ تو یوٹرن لے لیا اب این آر او پر بھی بڑا یو ٹرن؟ مگر شور ابھی بھی کہ این آر او نہیں دوں گا؟ مر جاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار بڑی چیز ہے۔ڈاکٹر دانش کے ان ٹویٹر پیغامات نے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی

طبی بنیادوں پر ضمانت اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمنات کے بعد سے ہی ڈیل کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن مسلم لیگ ن اور حکومتی ذرائع نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی۔ تاہم اب شریف خاندان کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے پاس ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے قانونی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر سینئیر صحافیوں اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ حکومت کی کوئی نہ کوئی ڈیل ضرور ہوئی ہے اور نواز شریف کا بیرون ملک جانا بھی اسی ڈیل کا حصہ ہے جبکہ مریم نواز کا بھی ان کے ہمراہ جانے کا قوی امکان ہے۔