اسلام آباد: جے یو آئی ف کے دھرنے میں خاتون اول کو تضحیک کا نشانہ بنا دیا گیا، مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے بشریٰ بی بی کا پتلا بنا کر اسے مجمع میں گھمایا اور نازیبا حرکات کیں۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے اسلام آباد دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں نے خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس نے کافی لوگوں کو شدید سیخ پا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں مولانا فضل الرحمان کے کارکن اور انصار الاسلام تنظیم کے اراکین خاتون اول بشریٰ بی بی کو تضحیک کا نشانہ بنا رہا ہیں جبکہ نازیبا حرکات بھی کی جا رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں مولانا فضل الرحمان اور انصار الاسلام تنظیم کے کارکن خاتون اول بشریٰ بی بی کا پتلا بنا کر اسے مجمع میں گھما رہے ہیں اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کر رہے ہیں۔ جہاں اس تصویر نے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو غصے سے آگ بگولہ کر دیا ہے، وہیں مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی ف کے دیگر رہنما اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے اسٹیج سے خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف تقاریر کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس تمام واقعے پر جے یو آئی ف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھرنے میں کی جانے والی حرکتیں خواتین کو تضحیک اور تذلیل کا نشانہ بنانے کی شرمناک ترین کوشش ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کو پہلے سے ہی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے محروم کر رکھا ہے۔ اب ان کے کارکن بھی خواتین کیخلاف شرمناک حرکات کر کے ان کے جذبات مجروح کر رہے ہیں۔