Wednesday March 12, 2025

یہ لوگ اپنی حدیں نہ پھلانگیں ورنہ۔۔۔محمود خان اچکزئی نے سیاستدانوں کی بجائے کس کو خبردار کر ڈالا؟؟؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کا رد عمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے ۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور حکومت کے اہم اتحادی محمود خان اچکزئی نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو آئینی دائرہ کار سے باہر نہیں نکلنا چاہیے ورنہ وفاق خطرے میں پڑ جائے گا۔ انھوںنے کہا ہے کہ آئین کی وفاداری کا حلف تین لوگ اٹھاتے ہیں۔ سیاستدان ، ججز اور فوجی۔سینیٹ وفاق کا ادارہ ہے ۔ جس میں لوگ اپنی مرضی کے مطابق شامل ہوتے ہیں۔ میری گزارش ہے

کہ کوئی بھی ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار سے باہر نہ نکلے۔ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی تو وفاق کو سخت مشکلات کا سامنا ہو گا۔ 1970سے لیڈروں کی ایجاد کا جو تماشہ شروع کیا گیا وہ بند ہوناچاہیے۔