Monday January 20, 2025

بےنامی اثاثے اور جائیدادیں۔۔۔۔ ایف بی آر نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کو دھر لیا، نجی ٹی وی چینل نے بڑی بریکنگ نیوز دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے ہیں ، ایف بی آر نے چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے ایف بی آر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے ہیں،ایف بی آر کی جانب سے چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے دائر ریفرنس میں بتایا گیا ہے

کہ سینیٹرچودھری تنویر 7 ہزار 125 کنال زمین کے اصل مالک ہیں جبکہ جائیداد کی مالیت 15ارب روپے سے زائد ہے، چودھری تنویرکی اراضی چوکیدار ،سیکیورٹی گارڈ اورگن مین کے نام ہے،(ن) لیگی رہنما کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب ہے، چودھری تنویر کے 6بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے،آصف زرداری کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اگر ہم ڈیلور کر گئے تو اگلے 5سال بھی ہمارے ہیں۔ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کے جِلد کے ٹشوز جانچنے کی ضرورت پڑی تو بیرون ملک جانا لازمی ہوگا اور میری ذاتی رائے ہے ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قراردیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کیس بہت مضبو ط ہے اور ان کا فیصلہ بھی عدالت نے کرنا ہے، دھرنے کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کے مولانا فضل الرحمٰن سے تعلقات ہیں، انشا اللّہ تعالیٰ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے انڈیکٹرز بہت اچھے ہیں، ہم 28 درجے اوپر آگئے ہیں، اگر ہم نے ڈیلور کیا اور ساری صورتحال کنٹرول کرگئے تویہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔

FOLLOW US