Monday November 25, 2024

لاہور کے شہریوں کیلئے بہت ہی تشویش ناک خبر، گھروں تک محدود ہو جائیں باہر بالکل مت نکلیں

لاہور: لاہور میں اسموگ کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی، پنجاب کے دارالحکومت کا ائیر کوالٹی انڈیکس 454 کی خطرناک ترین سطح تک پہنچ گیا، شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اس شہر کی تاریخ کی سب سے خطرناک ترین سطح تک پہنچ گئی۔

بھارت کی فضائی آلودگی نے شہر لاہور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام کو لاہور شہر میں اسموگ کی صورتحال مزید بگڑ گئی اور شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 454 کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سے 2 روز میں لاہور میں اسموگ کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی جس کے بعد شہریوں کیلئے کھیلی فضاء میں سانس لینا بہت مشکل اور خطرناک بن جائے گا۔ لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے بعد شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں۔ جن شہریوں کیلئے سفر کرنا لازمی ہے، وہ بنا ماسک کے کسی صورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ لاہور میں اسموگ بڑھنے کے باعث سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ جب تک لاہور شہر میں موسلادھار بارش نہیں ہوتی، تب تک اسموگ ختم نہیں ہو سکتی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے صرف 20 فیصد امکانات ہیں۔

FOLLOW US