Monday January 20, 2025

غریب عوام کی سستی اشیاء کی خریداری کاواحد سہارہ بھی ختم،حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے

کراچی(این این آئی)حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے، زیادہ تر اسٹورز دیہی علاقوں میں بند کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غریب عوام کی سستی اشیاء کی خریداری کاواحد سہارہ بھی ختم ہوگیا، ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیئے گئے۔چیئرمین یونین یوٹیلیٹی اسٹورز عارف حسین شاہ نے بتایاکہ ایک ہزار اسٹورزکی بندش غیرقانونی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایکنک کی منظوری کے بغیر بند کئے گئے، اسٹورز کی بندش ایکنک کمیٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔عارف حسین شاہ نے مطالبہ کیا وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی ا سٹورز کی بندش کانوٹس لیں

اور اسٹورز پر اشیاء کی سپلائی بحال کی جائے، بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ملازمین،عوام ملکر احتجاج کریں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو 14 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکج فراہم نہ کئے جانے پر ماہانہ ایک لاکھ روپے سے کم کی سیل کرنے والے چھوٹے یوٹیلٹی سٹورز کو بڑے یوٹیلٹی سٹورز میں ضم کرنا شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں 600 کے قریب یوٹیلٹی سٹورز بند کیے گئے ہیں۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے اس اقدام سے یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنے والے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

FOLLOW US