لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی چیئر مین مریم نواز کی رہائی کے بعد (ن) لیگ کی جان میں جان پڑ گئی ، مریم کے رہاہونے سے اب مسلم لیگ نواز کوئی سیاسی چال اثر انداز نہیں ہو گی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور، مریم نواز کی ضمانت کا ن لیگ کی سیاست پر کیا اثر ہوگا؟ جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار وں نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت ن لیگ پر کچھ خاص اثرانداز نہیں ہوگی،
مریم نواز کے باہر آنے سے ن لیگ میں جان پڑجائے گی جبکہ ضمانت ملنے کے بعد مریم نواز کے لیے سیاسی راستہ کھل گیا ہے اب وہ ڈٹ کر عمران خان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ بابر ستار نے کہا کہ پاکستان میں ضمانت کا قانون بدقسمتی سے آرٹیکل 10/Aکے بعد بھی ریویو نہیں ہوسکا ہے، یہاں کسی کو بھی بند کرسکتے ہیں اس کے بعد گرفتار کرنے والوں کے بجائے ملزم کو عدالت میں واضح کرنا پڑتا ہے کہ اسے کیوں ضمانت دی جائے، مریم نواز کی ضمانت سے مسلم لیگ ن کو ٹیکا لگے گا، نوازشریف کی طبیعت بہتر ہوتی ہے تو مریم نواز پارٹی کا چہرہ ہیں، مریم نواز کے باہر آنے سے ن لیگ میں جان پڑجائے گی۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ضمانت ن لیگ پر کچھ خاص اثرانداز نہیں ہوگی، ابھی باقی عناصر بھی ہیں ان کا انتظار کریں۔ حفیظ اللّہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے سے روکنے کی کوششیں کی گئیں، نواز شریف اور مریم نواز سزاؤں کے باوجود پاکستان واپس آئے اور جیل گئے، مریم نواز کا بیانیہ وہی ہے جو نواز شریف کا ہے، مریم درمیان سے ہٹ جاتی ہے تو یہ بیانیہ پارٹی میں دم توڑ جاتا ہے، مریم نواز کے باہر آنے کے بعد یہ بیانیہ دوبارہ ابھر کر آئے گا لیکن اس سے پہلے چند دنوں میں دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل 14مہینے میں ہی ختم ہوگیا ہے، نواز شریف کی ضمانت ہوچکی ہے، مریم نواز کی ضمانت ہوچکی ہے، انٹرپول نے بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے انکار کردیا ہے، سیاست میں اب تک جو کچھ ہوا ہے اسے دیکھیں تومریم کی ضمانت سے ٹوئٹس، بیانات ، تقریریں زیادہ ہوجائیں گی مگر عملی سیاست میں کوئی فر ق نہیں پڑے گا۔