فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کے جلسوں میں سونے کے تاج پہنائے جاتے تھے۔لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور کپتان عمران خان کے لئے سونے کا بلا بنوا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق یوتھ ونگ پنجاب میاں احمد سلیم پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو سونے کا بلا گفٹ کریں گے اور سونے کا بلا چناب چوک میں ممبر شپ کیمپ کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔تین انچ لمبا اور ایک انچ چوڑا بلا آج عمران خان کو فیصل آباد آمد پر پیش کیا جائے گا۔