سیہون (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نا زیبا زبان استعمال کرنے والے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر کو پولیس نے گرفتار کر نے کے بعد رہا کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق سجاد ہالیپوٹونے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آئیندہ سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کا استعمال نہیں کرے گا۔ جب کہ سجاد ہالیپوٹو کا کہنا ہے کہ پولیس نے
ان کے والد اور بھائی کو حراست میں لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی گرفتاری دی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر سجاد ہالیپوٹو کو گزشتہ روز پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔اور تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں کی طرف سے سجاد پالیپوٹو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا تا ہم آج سجاد ہالیپوٹو کو رہا کر دیا گیا ہے۔