کراچی(این این آئی)ٹورنٹو ایئر پورٹ انتظامیہ نے مسافروں کی جان کے پرواہ کئے بغیر ایک انجن پر جہاز اڑانے کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق اس بار بھی یہ کارنامہ قومی ایئرلائن کے پائلٹ کی جانب سے دیا جانا تھا، تاہم ٹورنٹو ایئرپورٹ حکام نے مسافر کی نشاندہی کے بعد طیارے کو گھیرا۔ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 کو پائلٹ نے زبردستی ایک انجن پر اڑانے کی کوشش کی،مسافروں کے احتجاج اور مسافروں کی جانب سے ایئرپورٹ حکام کو اطلاع دینے پر ٹورنٹو ایئرپورٹ حکام نے جہاز کو روکا۔
بعد ازاں ٹیکنیکل حکام نے جہاز کا جائزہ لیا تو پی آئی اے کے طیارے کے گیئر خراب ہونیکا بھی انکشاف ہوا، واقعے کے بعد مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں جبکہ پی آئی اے کا عملہ غائب ہوگیا ہے۔واقعے کے بعد قومی ایئرلائن پر بھاری جرمانہ عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باوجود جہاز کو لاہور سے ٹورنٹو جانے کی اجازت دی گئی۔