Monday January 20, 2025

مریم نواز کی رہائی پر پی ٹی آئی رہنما بھی حیران, ڈیل سے متعلق سوالات پر وزیر اعظم نے کیا جواب دے دیا ؟ جانئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نئے انتخابات اور وزیراعظم کے استفعیٰ کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔اور اس معاملے کو مذاکرات کے زریعے حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی طرف سے مریم نواز کی ضمانت اور ڈیل سے متعلق سوال کیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کے ڈیل کے امکان کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر این آر او نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہو گئی۔ عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے مریم نواز کو ڈپٹی رجسٹرار لاہو رہائی کورٹ کو پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاسپورٹ جمع نہ کروانے کی صورت میں 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا۔ عدالت نے کہا ملزمہ پر 2 ارب منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا، نصیر عبداللہ لوتھا نے شیئرز کیلئے رقم بھیجی، چودھری شوگر ملز کو نامزد نہیں کیا گیا تھا، چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹس استعمال ہوتے رہے، پاناما پیپرز میں چودھری شوگر ملز مرکزی مدعا نہیں رہا۔

FOLLOW US