Monday January 20, 2025

لیگی ممبر قومی اسمبلی کے بھائی اورمعروف قانون دان امجد وٹوکی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد،افسوسناک انکشافات

حجرہ شاہ مقیم (این این آئی)معروف قانون دان میاں محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ کی گھر سے تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے مقتول کو انکے گھر میں تشدد کر کے قتل کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو نامعلوم قاتلوں نے گلے میں رسی ڈال کر گلا گھونٹ دیا اور سر پر اینٹوں کے وار کر کے قتل کیاگیا،پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ لاہور گئے ہوئے ہیں اور وہ گھر میں اکیلے تھے اور جب وہ کچہری نہیں پہنچے تو انکی تلاش کی گئی جبکہ ہمسایوں نے لاش کی بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے گھر

سے تالے توڑ کر لاش برآمد کی، معروف قانون دان کے قتل پر علاقہ بھر مین خوف ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، واضح رہے کہ مقتول سابق وفاقی وزیر میاں یٰسین خان وٹو اور موجودہ لیگی ایم این اے میاں معین خان وٹو کے کزن کے بھی قریبی عزیز تھے، پولیس نے انکے ملازم کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔

FOLLOW US