Monday January 20, 2025

اگر مولانا نے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ۔۔۔۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اگرمولانا معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے تو حکومت کواقدامات کرنا پڑیں گے،مجھے امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے،حکومت نے مذاکراتی ٹیم بنائی ہے،
انھوں نے کل پریس کانفرنس میں اپنا ایجنڈا بھی بتایا،مولانا کو معاہدے کے مطابق جگہ اور سہولت فراہم کی، مولانا کو ان کی مرضی کی جگہ دی گئی ہے،قاسم سوری نے کہا کہ مولانا کے ساتھ آئے لوگوں کی تمام ضروریات پوری کی گئیں،

مولانا کو معاہدے کی پاسداری کرنا چاہیے اور مجھے امید ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے اگرمولانا معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے تو حکومت کواقدامات کرناپڑیں گے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا اپنی تقریر میں ذومعنی باتیں کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر انتظامات کیے ہیں، ریڈ زون میں سفارتکاررہتے ہیں،احتیاطی تدابیر کیلئے ریڈ زون کو سیل کیا، قاسم سوری نے کہا کہ حکومت نے آزادی مارچ کو پوری سیکیورٹی دی ہے، میں سمجھتا ہوں مولانا کوری ایکشن نہیں دینا چاہیے،مولانا کا اپنا بیٹا اسمبلی میں ہے، جو اپوزیشن کا نمایندہ ہے، مسئلہ سڑکوں پرحل نہیں ہوگا،مولانا اسمبلی میں شکایات پیش کریں۔

FOLLOW US