Monday January 20, 2025

پرویز الہٰی کا فضل الرحمن سے رابطہ، بات چیت ہوگی یا نہیں، مولانا نے فیصلہ سنادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے آزادی مارچ کا پُرامن حل نکالنے کی کوششیں شروع کردیں، حکومتی مصالحتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الٰہی کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے، جس میں سیاسی معاملات کو افہام وتفہیم اورمذاکرات سے حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے افہام وتفہیم سے حل کیا جاسکتا ہے، لہذا دھرنے اور احتجاج کی بجائے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔واضح رہے آج حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا ہے ، جس میں آزادی مارچ سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ہے۔

اسی طرح سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت بھی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم کے استفعے کی مہلت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال اور رہبرکمیٹی کی تجاویز پرغور کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ این آر او کا مطلب ملک سے غداری ہوگا ، یہ لوگ میرے منہ سے این آراو سننا چاہتے ہیں، کبھی نہیں دونگا ۔وزیر اعظم نے آج اتوار کو نام لئے بغیر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو کبھی این آراونہیں دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ ان کواین آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں، یہ لوگ میرے منہ سے این آراوسننا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک ان کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

FOLLOW US