اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’پاکستان میں اندوہنا ک سانحہ‘‘ ۔۔بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق ۔۔۔۔نواب شاہ میں گھر میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ، بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قاضی احمد کے علاقے پیر فارم کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے 6 سال کی بچی ضمیراں اور 8 سال کا مجیب بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ آگ سے بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی بری طرح جھلس گی
ا جس کے بعد فوری طور پر علاقہ مکینوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
