Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ(ن) کے طرزعمل سے تکلیف ہوئی ،حافظ حسین احمد

اسلام آباد( آن لائن)جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے طرز عمل سے تکلیف ہوئی ہے ، ہم نے کوشش کی کہ تمام فیصلے رہبر کمیٹی کرے ۔نجی ٹی وی کے پروگرا میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے طرز عمل سے تکلیف ہوئی ہے ، ہم نے کوشش کی کہ تمام فیصلے رہبر کمیٹی کرے ، لاہور میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنے کی کیا ضرورت تھی؟انہوں نے کہا کہ ہم نئے الیکشن مانگ رہے ہیں،مطالبات نہ مانے گئے
تو عوام ہمارے قابو میں نہیں رہیں گے ، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں ، اگر حق نہ دیا گیا تو پھر عوام خود اپنا حق لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی سے ہزاروں لوگ ہمارے ساتھ آرہے ہیں ۔

FOLLOW US