Wednesday February 12, 2025

شابا ش ، خوب نا م روشن کرو ملک کا ۔۔۔ پی آئی اے کا اہم عہدیدار فرانس کے ائیر پورٹ پر کیا کرتا پکڑ ا گیا؟؟پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک گیا

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پروازکے فلائیٹ سٹیورڈ منشیات برآمدگی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا پی آئی اے نے ملزم کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اطلاعات کے مطابق فرانس کے اورلی ایئر پورٹ پر پہنچنے والی پی آئی کی پرواز پی کے 749/750 کے فلائیٹ سٹیورڈ تنویر گلزارسے پر منشیات برآمدہونے کے الزام میں فرانس کسٹم حکام نے اسے حراست میں لے لیا اس موقع پر سٹیورڈ کو ہوٹل نہیں جانے دیا گیاپی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سٹیورڈ کو

ابتدائی طور پر معطل کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملازمت سے برطرف کیا جائے گا ۔