Thursday February 13, 2025

پیپلزپارٹی نے چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر ایسا فیصلہ کر ڈالا کہ مسلم لیگ (ن)کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا نام سامنے لانے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی اپنے کارڈ شو کردیے ہیں۔ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چئیرمین سینیٹ کےلئے تحریک انصاف کی نامزدکردہ بلوچستان کے سنیٹر صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ جب پیپلزپارٹی نے ڈپٹی

چئیرمین سینیٹ کی نشست کےلئے اپنے رہنما سلیم مانڈوی والا کا نام حتمی قرار دے دیا ہے ۔ جس کے بعد دونوں جماعتوںکا چئیرمین اور ڈپٹی سینیٹ کےلئے ناموں پر اتفاق اعلانیہ طور پر سامنے آگیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چئیرمین سینیٹ کےلئے بلوچستان کے سینیٹر کو چننے کےلئے زوردیا تھا ۔ جس کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی ان کی حمایت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تاریخ رقم ہورہی ہے کہ اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمارے امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کی، پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم میں پہلے بھی بلوچستان کے حقوق کےلیے کام کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی اپنی جماعت کی جانب سے صادق سنجرانی کی حمایت کرچکے ہیں۔